نوازشریف واپس آکرعدالتوں کاسامناکریں گے،ن لیگ

نوازشریف واپس آکرعدالتوں کاسامناکریں گے،ن لیگ  نے واضح کردیا۔ رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ  قبول ہے ۔ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ۔

نوازشریف واپس آکرعدالتوں کاسامناکریں گے،ن لیگ کی روایت ہے کہ وہ ہمیشہ قانون اور عدالتوں کا سامنا کرتی ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا  نوازشریف کی بیماری کا مذاق بنایا گیا۔اس موقع پر حکومتی ٹولے کو ٹاسک دیئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیئے: ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری

عمران خان کے غیر منتخب افراد عقل سے عاری ہیں ۔  اگر نوازشریف کی  میڈیکل رپورٹس میں ابہام تھا تو یاسمین راشد پہلے کیوں نہیں بولیں ؟ عمران خان نے کابینہ  میں معاملہ کیوں زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا؟ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے کوئی ثبوت نہیں دیا کہ رپورٹس غلط ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا  نوازشریف عوام کے لیڈر ہیں ۔ جلد عوام کے  درمیان ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکاہے ۔ عوام بھی ان کی حقیقت جان چکے ہیں ۔حکمرانوں کو اس انتقامی کارروائی کاجواب دینا ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ناکام حکومت نے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے