SUPER LEADS

منی لانڈرنگ اورشوگرملزفراڈکیس میں ترین کی ایف آئی اےطلبی

دی سپر لیڈ، لاہور ۔ منی لانڈرنگ اورشوگرملزفراڈکیس میں ترین کی ایف آئی اےطلبی ۔۔ انیس ستمبر کو ایف آئی اے لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ علی ترین  کو بھی اٹھارہ ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق اہم کیسز  میں بڑے سیاسی رہنماؤں کو طلب کیا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں منی لانڈرنگ کیس پر تفتیش ہوگی ۔  جہانگیر ترین  نے کہا کہ تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ 80 سے زائد شوگر ملز کام کر رہی ہیں لیکن ٹارگٹ صرف  جے ڈی  ڈبلیو کو کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تفصیلات جلد ایف  آئی اے میں جمع کرا دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیئے: بدترین ہنگامے کے بعد بڑی قانون سازی

دوسری جانب نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری پارک لین لندن کے پتے پر ارسال کردیئے گئے ۔  طلبی کے تمام حکم نامے بھی برطانیہ  بھجوا دیئے گئے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے  سیکرٹری خارجہ امور کو وارنٹ گرفتاری  پر  تعمیل کرانے  کا حکم دیا ہے ۔ منی لانڈرنگ اورشوگرملزفراڈکیس میں ترین کی ایف آئی اےطلبی کے بعد پنجاب کے صوبائی وزیر علیم خان بھی نیب کے ریڈار میں آرہےہیں ۔ اثاثہ جات ریفرنس منظوری کے لئے نیب ہیڈکوارٹرز بھیج دیا گیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button