نوازشریف کی سیاسی میدان میں اچانک واپسی،ملک میں بڑی ہلچل

ندیم چشتی ، دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ نوازشریف کی سیاسی میدان میں اچانک واپسی،ملک میں بڑی ہلچل کا پیش خیمہ بن گئی ۔ قائد ن لیگ نے پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرنے کی دعوت قبول کرلی۔

ملکی سیاست میں ڈرامائی موڑ آگیا ہے ۔ نوازشریف نے بلاول بھٹو کے رابطہ کرنے پر اے پی سی میں شرکت کرنے کی حامی بھر لی ہے ۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے شیڈول آل اپوزیشن پارٹیز کانفرنس اتوار کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے جارہی ہے ۔

اے پی سی کی اہمیت اس حوالے سے بڑھ گئی ہے ۔ اس سلسلے میں بلاول بھٹو نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں لکھا کہ نوازشریف سے کچھ دیر پہلے فون پر بات کی ہے ۔ ان کی خیریت دریافت کی۔ بلاول نے کہا انہوں نے نوازشریف کو اے پی سی میں ورچوئل شرکت کی دعوت دی ہے ۔

بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں ہی گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بھی بلایا جس میں سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات زیر غور آئے ۔ذرائع کے مطابق بلاول نے اس دوران مریم نواز سے بھی فون پر بات کی ۔ مریم نوازشریف نے بلاول کا شکریہ ادا کیاجبکہ مریم نوازنے بلاول کی ٹویٹ پر شکریہ کاپیغام بھی لکھا

سپر لیڈ نیوزذرائع کے مطابق نوازشریف نے ٹیلی فونک یاویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کی دعوت قبول کر لی ہے ۔ نوازشریف کی رضامندی کی اطلاعات پرملکی سیاست میں ایک مرتبہ پر ہلچل نظر آرہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:اپوزیشن کا ایجنڈا ملک کے خلاف ہے ، عمران خان

واضح رہے کہ حکمران جماعت پہلےہی نوازشریف کی واپسی کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ جبکہ ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نوازشریف علاج مکمل کرنے کے بعدوطن لوٹیں گے ۔