SUPER LEADS

مالدارسیاستدانوں نےکتنامال سرکارکودیا؟

دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ مالدارسیاستدانوں نےکتنامال سرکارکودیا؟ ایف بی آر نے ملک میں زیادہ ٹیکس دینے والے سیاستدانوں کی فہرست جاری کر دی ۔ پہلا نمبر شاہد خاقان عباسی کا رہا ۔

سپر لیڈ نیوز کو موصول اعداد و شمار کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیاستدان کا اعزاز اپنے پاس رکھا ۔ انہوں نے دو ہزار اٹھارہ میں سب سے زیادہ 24کروڑ13لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔ عمران خان نے 2018میں 2لاکھ 82ہزار روپے ٹیکس ادا کیا ہے ۔ بلاول بھٹو نے 2لاکھ 94ہزار روپے کی ادائیگی کی ۔

یہ بھی پڑھیئے : کورونا کے بعد بڑی خوشخبری ملے گی

ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان  جام کمال نے 48لاکھ ، وزیراعلیٰ سندھ نے 10لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا ۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے 2لاکھ 35ہزارروپے قومی خزانے میں جمع کرائے ۔ایف بی آر کے مطابق شہبازشریف نے 97لاکھ ، حمزہ شہباز نے 87لاکھ روپے ادا کئے ہیں ۔ اسی طرح اسد عمر نے 53لاکھ کا ٹیکس اداکیا۔

مالدارسیاستدانوں نےکتنامال سرکارکودیا؟ مکمل رپورٹ ڈاؤن لوڈ کیجیئے یا آن لائن ملاحظہ کیجیئے۔

Related Articles

Back to top button