علی نقوی ۔ لاہورپھرفضائی آلودگی میں پہلےنمبرپرآگیا ہے ۔ شہر کاایئرکوالٹی انڈیکس 353تک پہنچا جسے انسانی صحت کے لئےخطرناک مانا جاتا ہے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق لاہور میں ایک مرتبہ پھر سموگ نے ڈیرے ڈال لئے ہیں ۔فضا خطرناک حد تک آلودہ ہو رہی ہے۔ بارشیں نہ ہونے کے باعث ماحول مزید خراب ہو رہا ہے ۔ جمعرات کےروز لی گئی ریڈنگ کے مطابق لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیاتاہم جمعہ کے روز کچھ وقت کے لئے نئی دہلی نے یہ پوزیشن لاہور سے چھین لی۔
یہ بھی پڑھیئے
رپورٹس کے مطابق گاڑیوں اور فیکٹریوں کا دھواں شہر کی فضا کو زہریلا کر رہا ہے ۔ اسی طرح کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بھی مختلف صورتوں میں فضا میں جارہا ہے جس سے شہر میں ناک ، کان اور سینے کی بیماریاں بھی بڑھ رہی ہیں ۔
واضح رہے کہ 200 سے زائد ائیر کولٹی انڈیکس پرہیلتھ ایمرجنسی کی حد شروع ہو جاتی ہے جبکہ لاہور کا انڈیکس اس سے کہیں زیادہ ہو رہا ہے ۔ لاہورپھرفضائی آلودگی میں پہلےنمبرپرآگیا جس پر پنجاب حکومت نے محکمہ ماحولیات کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں فوری طور پر گنے کی پھوک کو جلانے کے عمل کی حوصلہ شکنی کا کہا ہے۔ واضح رہے کہ گنے کی پھوک کو جلانے سے بھی سموگ پیدا ہوتی ہے۔ بھارتی شہر امرتسر اور پنجاب کے کئی شہروں میں یہ رواج عام ہے۔
تازہ ترین انڈیکس اس لنک سے ملاحظہ کیجیے ۔
https://aqicn.org/city/pakistan/lahore/us-embassy/