SUPER LEADS

کون سابیان فیاض الحسن چوہان کوہٹائے جانےکاباعث بنا؟

وقت اشاعت:8گھنٹے قبل

دی سپر لیڈڈاٹ کام، لاہور۔ کون سابیان فیاض الحسن چوہان کوہٹائے جانےکاباعث بنا؟ پنجاب کے وزیر اطلاعات کو ڈی سیٹ کرنے پر مختلف حلقے سوال اٹھانے لگے کہ دوسری مرتبہ ایسا کیا ہوگیا ؟

سپر لیڈنیوز کےمطابق فیاض الحسن چوہان کے حالیہ بیانات کا پارٹی قیادت نے نوٹس لیا تھا۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب  میں انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے الفاظ بھی بول دیئے جس  پر ایک اعلیٰ شخصیت نے ناراضی کا اظہار کیا تھا اور وزیراعلیٰ پنجاب کو متبادل کی تلاش کے لئے کہا تھا۔ اپوزیشن پر غداری کے مقدمات کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان جوش خطابت میں یہا ں تک کہہ گئے کہ۔۔ غداری کا مقدمہ پوری اپوزیشن قیادت پر قائم کیا جانا چاہیے ۔

دوسری جانب فواد چودھری ایک ٹویٹ میں پہلے ہی عمران خان سے منسوب بیان عوام کے سامنے رکھ چکے تھے کہ غداری کے مقدمات کے پیچھے وزیراعظم کا ہاتھ نہیں اورنہ ہی وزیراعظم ایساچاہتے ہیں ۔

حساس معاملات پر جارحانہ تقاریر

ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان اپوزیشن پر تنقید کے دوران عسکری قیادت کے حوالے سے حساس معاملات میں بھی بڑھ چڑھ کر بیانات دے رہے تھے۔ جس سے حکومتی بیانیہ کو ٹھیس پہنچنے کا خدشہ تھا۔ ایسے میں اعلیٰ شخصیت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو واضح ہدایات جاری کیں ۔ جس کے بعد کئی روز غور ہوتا رہا اور آخر کار نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

فیاض الحسن چوہان کی چھٹی  کے بعد  فردوس عاشق اعوان کی واپسی ہو گئی ہے ۔ انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی مقررکر دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل جاوید اختر وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض چوہان اب محکمہ کالونیز کے صوبائی وزیرہوں گے۔اس کے علاوہ پنجاب کے مزید دو وزرا مہر محمد اسلم اور زوار حسین وڑائچ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ 2019 میں بھی فیاض الحسن چوہان کو ہندو برادری کے خلاف متنازع بیان پر عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے تھے ۔

Related Articles

Back to top button