SUPER LEADS

علی امین گنڈاپورکےنازیباکلمات،ملکی سیاست میں اخلاقیات کاجنازہ

وقت اشاعت:9نومبر

علی امین گنڈاپورکےنازیباکلمات،ملکی سیاست میں اخلاقیات کاجنازہ نکل گیا۔ پی ٹی آئی کے وزیر ،علی امین گنڈا پور کی پہلی تقریر کا شور کم نہ ہواتھا کہ انہوں نے ایک  تقریر داغ دی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق علی امین گنڈا پور نے سکردو میں ایک جلسے سے خطاب میں مریم نواز اور بلاول بھٹو پر ذاتی حملے کئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مانتےہیں مریم نواز خوبصورت ہیں  ۔ ان کی خوبصورتی کا راز کرپشن کی لوٹی ہوئی دولت ہے ۔ انہوں نے جلسہ گاہ کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتنے پیسے آپ بھی اپنے چہرے پر لگائیں گے تو  ٹام کروز جیسے لگیں گے  ۔

انہوں نے آصف زردار ی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتاکہ  انہیں بلاول ملا ہے یا ملی ہے ؟علی امین گنڈا پور کی نازیبا گفتگو پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن ان کی اپنی جماعت نے ان کا دفاع کیا ۔ اس ضمن میں شبلی فراز نے کہا کہ جلسوں میں ایسی گفتگو ہو جایا کرتی ہے کوئی بڑی بات نہیں ۔ دوسری جانب علی امین گنڈا پور نے اتوار کے روز بھی نازیبا گفتگو کا سلسلہ جاری رکھا ۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے حمایتی بھی غدار ہیں ، علی امین گنڈا پور

انہوں نےپھر مریم نواز اور بلاول بھٹو پرکڑی تنقید کی ۔ اس مرتبہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو بھی غدار کہہ دیا۔ علی امین نے کہا کہ ن لیگ کا پارٹی پرچم تھامنے والا بھی غدار ہے ۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کا جھنڈا پکڑنے والا بھی غدار ہے ۔

اس حوالے سے سپر لیڈ نیوز سے گفتگو میں سینئر تجزیہ کار فواد رضوی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے مریم نواز پر ذاتی جملہ بازی کر کے اخلاقی پستی کا ثبوت دیا ہے ۔ بلاول سے متعلق بیان بازی بھی افسوسناک ہے ۔ اس سے زیادہ افسوناک امر یہ ہے کہ پارٹی نے ان کا بھرپور دفاع کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی علی امین پور گنڈا پور سے دیرینہ دوستی ہے  ۔ بہتر ہوتا عمران خان علی امین کو سمجھاتے لیکن جلسوں میں علی امین کا جارحانہ موڈ یہ بتا رہا ہے کہ انہیں پارٹی کی پوری تائید حاصل ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں شیریں مزاری کو بھی ایسے ہی القا بات سے نوازا گیا ۔ ہم نے دیکھا کہ انہیں ٹریکٹر ٹرالی کہا جاتا رہا۔ ملکی سیاست میں اس طرح اخلاقیات سے گری ہوئی جملہ بازی افسوسناک ہے ۔ علی امین گنڈا پور ایک قدم آگے نکل گئے ہیں ۔  

Related Articles

Back to top button