SUPER LEADS

فیصل آبادکےصنعتکارعمران خان سےکیوں ناراض ہیں؟

وقت اشاعت :19 نومبر

دی سپر لیڈ، فیصل آباد۔ فیصل آبادکےصنعتکارعمران خان سےکیوں ناراض ہیں؟ شکایات کے ڈھیر لگا دیئے ۔ نئے مطالبات سامنے رکھ دیئے ۔ عمران خان نے وعدے پورے ہونے کی یقین دہانی کرا دی ۔

عمران خان نے بدھ کے روز  فیصل آباد کا دورہ کیا اور  صنعتکاروں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر تاجروں نے شکایات کیں اور مراعات کا مطالبہ کیا۔ صنعتکاروں نے کہا کہ بھاری ٹیکس دیتےہیں مگر حکومت کی طرف سے کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا ۔ یہی حالات رہے تو  پیداوار متاثر ہوگی جس سے ترقی کا عمل متاثر ہوگا۔ صنعتکاروں نے بجلی کے بلوں میں چھوٹ کا بھی مطالبہ کیا۔

گیس کی قلت کی بھی بات کی   وزیراعظم نے وعدہ کیا کہ تمام مطالبات پورے کئے جائیں گے ۔ وقت آنے پر تاجروں  کو ریلیف ضرور ملے گا۔  ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ ماضی میں صنعتوں کے قیام پر توجہ نہیں دی  گئی۔ صرف لاہورپرپیسہ لگایا گیا جس سے باقی پنجاب متاثر ہوا۔ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان کی مثال دی جاتی تھی مگر اب حالات خراب ہیں ۔

مافیا نے گٹھ جوڑ سے چینی کی قیمت بڑھائی  تھی جس سے ملک کو نقصان ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ سابق حکومت نے روپے کی قدر کومصنوعی طورپربرقراررکھا ۔مگراب حالات بہتر ہو رہے ہیں ۔ ایک دن مانچسٹرکہےگافیصل آباد ہم سے آگے نکل  گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا نیا لوکل سسٹم لارہے ہیں، ایسے شہر بنانا چاہتے ہیں ،جہاں میئر کا ڈائریکٹ انتخاب ہو، وہ ہی اپنی کابینہ بنائے۔ فیصل آباد  صوبائی ترقیاتی فنڈز سے ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  فیصل آباد کے لیے 13 ارب کے پیکج کا اعلان کیا  ۔

Related Articles

Back to top button