ندیم چشتی ، سپر لیڈ، اسلام آباد ۔ کیاچینی80روپےکلوپرلاناحکومتی کارنامہ ہے؟ وزیراعظم نے معاشی ٹیم کے ساتھ بیٹھک میں چینی 80روپے کلو پر آنے کو کارنامہ قرار دے دیا۔
سپرلیڈ نیوز کے مطابق کرشنگ سیزن شروع ہوتے ہی چینی کی فی کلو قیمت میں بتدریج کمی کا رجحان سامنے آرہا ہے ۔ ادارہ شماریات کےمطابق چینی کی فی کلوقیمت اکیاسی روپے کی سطح پرآ گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی کی قیمتوں کونیچے لانے پراپنی معاشی ٹیم کومبارکباد پیش کی ہے۔ دوسری جانب شہری چینی 50روپے کلو پر دیکھنا چاہتے ہیں ۔
وزیراعظم نے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کیا اور معاشی ٹیم کومبارکبار دی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ پہلے 102 روپے والی چینی اب 81 روپے فی کلومیں فروخت ہورہی ہے۔ وفاقی وزیراسد عمرنے کہا کہ چینی کی قیمت میں31 روپیہ فی کلوکمی ہوئی۔ حکومت کی نیک نیتی کےباعث مزاحمت کےباوجود کامیابی ملی ۔
ہول سیل ڈیلرنے کرشنگ سیزن شروع ہونے کوچینی کی قیمت میں کمی کا باعث قراردیتے ہوئےمطالبہ کیا ہے کہ حکومت سخت اقدامات کرے تاکہ قیمتیں دوبارہ نہ بڑھ سکیں۔ دوسری جانب شہریوں نے چینی کی قیمت میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ۔ شہریوں کے مطابق چینی اسی روپے کلو پر آنا کوئی کارنامہ نہیں ۔ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے پہلے یہی قیمت 40 سے پچاس روپے تھی ۔ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہی مہنگائی بڑھی ۔ چینی 100روپے سے بھی اوپر چلی گئی ۔ اب معمولی کمی کوئی ریلیف نہیں۔ بات تو تب بنے گی جب حکومت چینی کی قیمت پرانی سطح پر لائے گی