سپر لیڈ، کراچی ۔ عمران31جنوری تک استعفیٰ دیں ورنہ لانگ مارچ کاسامنا کریں،بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اب یہ کھلواڑ، سلیکٹرز ، سلیکشن کا کھیل بند کرنا ہوگا۔ کیسے مان لیں ملک میں جمہوریت ہے ؟
بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ عوام خود کشیاں کر رہے ہیں مگر نالائق وزیراعظم کو چیخیں سنائی نہیں دیتیں ۔سلیکٹڈ عمران خان کو مزید مہلت دینا ملک کے لئے نقصان دہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جواب دینا پڑے گا قرض کہاں گیا؟ ملک میں بولنے کی اجازت نہیں ۔جلسے ہوتے ہیں تو گرفتاریاں ہوتی ہیں ۔ہمیں پاپا جونز کا پیک نہیں چاہیے ۔ ہمیں زرداری اور نواز شریف والا سی پیک چاہیے ۔جس کی وجہ سے ملک میں روزگار بڑھا تھا جو ملکی آمدنی کا ضامن تھا۔ اب صرف یہ لوگ اپنے پیٹ بھر رہےہیں عوام کی فکر عوامی نمائندوں کو ہوتی ہے سلیکٹڈ کو نہیں ۔
بلاول نے کہا کہ اندھے حکمرانوں کو عوامی مسائل نظر ہی نہیں آرہے ۔حکومت نے کسان، ڈاکٹر، استاد، محنت کش کسی کو نہیں چھوڑا۔ عمران31جنوری تک استعفیٰ دیں ورنہ لانگ مارچ کاسامنا کریں،بلاول نے کارکنوں کو اسلام آباد جانے کے لئے تیاری کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔