SUPER LEADS

عمران تاخیر سے آئے ، مریم اور بلاول کی مچھ دھرنے والوں سے آکر تعزیت

عمران خان تاخیر سے آئے ، مریم اور بلاول کی   مچھ دھرنے  والوں سے آکر تعزیت۔ شرکا کے ساتھ مل کر دعا کی ، حکومتی رویے اور وزیراعظم کے نہ آنے پر افسوس کا اظہار کیا ۔

مظاہرین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں  مریم نواز نے کہا عمران خان سن لیں  اگر کوئٹہ نہیں آئے تو اسلام آباد بیٹھنے  نہیں دیں گے ۔ یہاں  کسی بے حس کو پکارا جا رہا ہے اور اس کے پاس وقت نہیں ۔ مچھ  متاثرین پیاروں کی میتوں کیساتھ  سردی میں عمران خان کےمنتظرہیں،وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھےشخص کوذرابھی احساس نہیں،قوم کی بیٹیاں انکاانتظارکررہی ہیں۔ انہیں وزرا اور مشیروں کے بھیجنے کے بجائے خود جاکر انکے سروں پرہاتھ رکھنا چاہیے۔  ریاست ماں اور وزیراعظم باپ کا کردار ادا کرتا ہے۔ مچھ  واقعہ افسوسناک اوردل دہلادینےوالاسانحہ ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا  پاکستان  میں لاشوں کو بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے ۔  ریاست عوام کے تحفظ میں ناکام ہوگئی  ۔   حکومت مظلوموں کو  انصاف نہیں دے سکتی ۔  دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو قتل کیا۔  واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں  ۔   ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں  

Related Articles

Back to top button