کورونا پھیلانے کا الزام رہ گیا ، وہ بھی ہم پر لگا دیں ، چیئرمین نیب کا تقریب سے خطاب میں اظہار مایوسی ، تاجروں کے خلاف کارروائیوں کی تردید کردی ۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کورونا پھیلانے کے علاوہ ہر الزام نیب پر لگ چکا ہے ۔ ایسے الزامات پر افسوس ہوتا ہے۔نیب کسی کےخلاف نہیں صرف کرپشن روکنا مشن ہے ۔ ہمارے خوف سے کوئی تاجر ملک چھوڑ کر نہیں گیا۔ کیا کوئی ثابت کرسکتا ہے کہ تاجر نیب کی وجہ سے باہر جارہے ہیں ؟ نیب ایسے افراد کو چیلنج دیتا ہے کہ ثبوت دیں ۔ گھر چلا جاؤں گا لیکن کرپشن کیسز پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔
کاروباری شخصیت اورڈکیت میں فرق ہوتا ہے۔ اصل بزنس مین کی طرف نیب کبھی آنکھ اٹھاکربھی نہیں دیکھتا۔ لیکن یاد رکھیں کہ بد عنوانی پر نیب آنکھیں بند نہیں کرسکتا۔ منی لانڈنگ پر پوچھا جائے گا۔
ایک صوبےمیں پندرہ ارب مالیت کی گندم غائب ہونے پرجواب آیاکہ چوہے کھاگئے۔ جب موٹے چوہوں سےپوچھا توتین ماہ میں رقم واپس آگئی۔ چیئرمین نیب نے کہا ہمیں کوئی دھمکی نہ دے ۔ بلیک میلنگ ہونے والے نہیں ۔