SUPER LEADS

تین مرتبہ فروخت ہونے والی لڑکی پولیس نے بازیاب کرالی

تین مرتبہ فروخت ہونے والی لڑکی پولیس نے بازیاب کرالی ۔ ظلم اور بے بسی کی تصویر بننے والی سولہ سالہ لڑکی  کو پنجاب سے اغوا کیا گیا تھا۔

خضدار پولیس نے پنجاب سے اغواء ہونے والی  لڑکی  کو بازیاب کرالیا۔ بچی کو انسانی سمگلروں نے تین مرتبہ مختلف لوگوں کو فروخت کیا تھا۔ایک سال قبل لڑکی   کو انسانی سمگلروں نے اغواء کر کے سند ھ  کے علاقے شہداد کوٹ منتقل کر دیا تھا جہاں   محمد ابر اہیم نامی شخص نے  اسے خرید کر خضدار منتقل کر نے کے بعد   زبردستی نکاح کیا۔روبینہ نامی لڑکی کچھ عرصہ بعد موقع ملنے پر بھاگ نکلی تاہم ابراہیم نے اسے ٹریس کر کے پھر قید کردیا اور طلاق کے بعد دوبارہ فروخت کردیا۔ ذرائع کے مطابق روبینہ تین مختلف ہاتھوں  میں فروخت ہوتی رہی اور جنسی درندگی کا نشانہ بنتی رہی ۔

پولیس نے گزشتہ روز  والد کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے روبینہ کو  خضدار سے بازیاب کرالیا۔ واضح رہے کہ لڑکی ننکانہ صاحب کی رہائشی تھی ۔

Related Articles

Back to top button