پنجاب جادو اور کرپشن سے چل رہا ہے ، بلاول

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پورا پنجاب جادو اور کرپشن سے چل رہا ہے ۔  اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا تو سڑکوں پر آکر بڑا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔  کے الیکٹرک کا ابراج گروپ عمران خان کا اے ٹی ایم ہے ۔ پی ٹی آئی اور کے الیکٹرک کی ملی بھگت سے  بدترین لوڈ  شیڈنگ ہورہی ہے ۔جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ۔

بلاول نےالزام لگایا کہ اس آڑ میں خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  علی زیدی بھی   عمران خان کا کچن چلاتے ہیں ۔علی   زیدی  کا فرنٹ  مین  بی آر ٹی  منصوبے کا کرتا دھرتا ہے ۔ اگر حکومت میں اخلاقی جرات ہے تو بی آر ٹی منصوبہ بند کرے ۔   جہانگیر  ترین چینی چوری کر کے  فرار ہو گئے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

 بلین ٹری  سونامی ، مالم جبہ سکینڈل میں کرپشن کے ریکارڈ بن چکے ہیں ،  کسی کے خلا ف کارروائی نہیں ہوگی کیونکہ عمران خان خود کرپٹ ہیں ۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت کو مہلت نہیں ملنی چاہیے ۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کی ہمشیرہ  علیمہ خان کا ذکر کیا اور سوال اٹھایا کہ  سلائی مشین کی کہانی نیویارک  کی عمارتوں  پر جا کر ختم ہوئی ہے ۔