آپ ہار گئے ، اب فوری استعفیٰ دیں ، اپوزیشن کا عمران خان سے مطالبہ ، بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز نے جیت کو بیانیہ کی کامیابی قرار دیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ پارلیمان سے ہار گیا۔ اب فوری استعفا دے ۔ یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے کا بھی اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے ۔ پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے ۔ عمران خان کو اپنی پارٹی سے شکست دلوانا تاریخی کامیابی ہے ۔ حکومت کوجلد ختم کر دیں گے ۔پی ڈی ایم نے جدوجہد میں اہم کامیابی سمیٹ لی۔ یوسف رضا گیلانی کی جیت تمام جمہوری قوتوں کی جیت ہے ۔
ملک نئے جمہوری دورمیں داخل ہو رہا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا عمران خان اعتماد کے ووٹ لینے کے ڈرامے بند کریں ۔ صرف استعفیٰ آنا چاہیے ۔
مریم نواز نے کہا جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا۔ان کے اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا ،چینی ،بجلی اورووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔ عمران خان کے پاس اب وزیر اعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں ۔ 2018 کی ووٹ چوری کا بدلہ ڈسکہ کے عوام نے لے لیا اور چیئرمین سینٹ کا الیکشن چھینے جانے کا بدلہ بھی عوامی نمائندوں نے خوب لیا ۔عوام اور انکے نمائندوں نے ڈرنے سے انکار کر دیا۔