وزیراعظم کے اپنے ہی آئینی ادارےپر الزامات سے سیاست میں بھونچال

وقت اشاعت:5مارچ2021

ندیم چشتی ، سپر لیڈ نیوز ، اسلام آباد۔ وزیراعظم کے اپنے ہی آئینی ادارےپر الزامات  سے سیاست میں بھونچال  آگیا۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو ریڈار میں رکھ لیا ۔

سپر لیڈ نیوز کےمطابق قوم سے خطاب میں عمران خان نے الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کی اور براہ راست الزامات عائد کر دیئے ۔ وزیراعظم نے کہا  الیکشن کمیشن نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔صاف و شفاف الیکشن آپ کی ذمہ داری تھی۔آخر ایسا کیا مسئلہ تھا کہ 1500 بیلٹ پیپرزپر بار کوڈ نہیں لگ سکتا تھا؟ مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں کیوں کہا کہ انتخاب سیکریٹ بلیٹ سے ہوگا  

الیکشن کمیشن نے ووٹ بیچنے والوں کو بچا لیا۔  بتائیں کیا آئین ووٹ چوری کی اجازت دیتا ہے ؟سوئٹزرلینڈ میں چوری کا پیسہ پڑا تھا سپریم کورٹ اسے کہہ رہا تھا خط لکھو اس نے نہیں لکھا ۔

الیکشن کمیشن سوچے جمہوریت اوپر گئی یا نیچے ؟ہفتے کو  اعتماد کا ووٹ لوں گا۔ ہارا تو اپوزیشن میں بیٹھوں گا۔اقتدار میں  نہ رہا تو میری زندگی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔اگر حکومت گئی اور میں نہ رہا  تو میں نے کونسی فیکٹریاں لگانی ہیں ؟

اوپن بیلٹ ہوتے تو بھی ہمیں اتنی ہی سیٹیں ملنی تھیں ۔  صرف حفیظ شیخ کی ایک سیٹ کے لیے اتنا بڑا ڈرامہ کیا گیا۔ پیسوں سے ووٹ خریدے گئے ۔سینیٹ الیکشن میں دو کروڑ سے بولی کا آغاز ہوا۔

یہ بھی پڑھیے : سینیٹ الیکشن میں بازی پلٹ گئی

اپوزیشن کی کوشش تھی کہ حکومت کی ایوان میں اکثریت ختم ہو۔ کچھ بھی ہو جائے ۔ بلیک میل نہیں ہونے والا۔وزیراعظم کے اپنے ہی آئینی ادارےپر الزامات سے سیاست میں بھونچال آگیا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اب پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس اہمیت کا حامل ہوگا۔