SUPER LEADS

عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کےلئے ایجنسیوں کا سہارا لیا، مریم نواز

وقت اشاعت :8مارچ2121

عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کےلئے ایجنسیوں کا سہارا لیا، مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر حکومت پر بڑے الزامات لگا دیئے ۔ عمران خان کو بھی تنقیدکانشانہ بنایا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایجنسیوں کےاہلکار متحرک رہے۔ عمران خان نے اپنےہی ارکان کو دھمکیاں دیں، ڈرایا دھمکایا اس موقع پر ایجنسیوں کاسہارا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسیاں باز رہیں ۔

دنیا میں کونسا ایساملک ہے جہاں سرکاری ایجنسیاں یہ کام کرتی ہیں ؟مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ دو ارکان اسمبلی کو ووٹ کےلئے کنٹینر میں بند رکھا گیا ۔ ڈرون کیمروں کی مدد سے  پارلیمنٹ ہاؤس  آنے والے ارکان اسمبلی کی نگرانی کی گئی۔   

عمران خان سلیکٹرز کی بیساکھیوں کے باوجود  اخلاقی طو رپر ہار چکے۔ غنڈہ گردی سے  اعتماد کے ووٹ کا مطلب عمران کا وقت ختم ہوگیا۔ گردنوں پر تلواریں رکھ کر اعتماد کے ووٹ کی کوئی قانونی اور اخلاقی حیثیت نہیں ۔  صاف ظاہر ہے ۔ آپ کو  گھر جانے کا اندازہ ہو گیا ہے ۔

اخلاق ، تہذیب  کا بھاشن اپنے پاس رکھیں ۔ دو  تھپڑ مارو گے  ہم دس ماریں گے ۔اب معلوم ہوا اصل سسلین مافیا کون ہے ۔ن لیگ چھوٹی ریس کا گھوڑا نہیں ۔ پنجاب میں اگلی حکومت ن لیگ کی ہوگی ۔

Related Articles

Back to top button