ایرانی نژاد برطانوی سماجی کارکن نازنین کی سزا مکمل،مشکلات برقرار

وقت اشاعت :8مارچ2021

ایرانی نژاد برطانوی سماجی کارکن  نازنین کی سزا مکمل،مشکلات برقرار ہیں۔ نازنین کے  ٹخنے پر باندھی گئی الیکٹرانک ڈیوائس ہٹا دی گئی

نازنین کو ایرانی سسٹم کیخلاف پروپیگنڈا میں شریک ہونے کےالزام  میں پانچ سال  قید کی سزا سنائی گئی تھی۔گزشتہ برس کورونا کی وباء پھوٹنے پر انہیں جیل سے نکال کر گھر میں نظر بند کیاگیاتھا۔لیکن سزا ختم ہونے کے باوجود نازنین برطانیہ لوٹ سکیں گی یا نہیں ؟ یہ ابھی واضح نہیں کیونکہ نازنین کو ایک اور کیس میں  14مارچ کو عدالت  طلب کیاگیاہے۔برطانوی وزیرخارجہ  ڈومینک راب نے نازنین کی سزا ختم ہونے کا خیرمقدم کیاہےلیکن ساتھ ہی ایک اور کیس میں عدالت بلانے کی  مذمت بھی کی ہے۔