SUPER LEADS

نایاب نسل کے مار خور کا شکارکریں ، 1300ڈالرادا کریں ، انوکھا قانون

وقت اشاعت :28مارچ2021

نایاب نسل کے مار خور کا شکارکریں ، 1300ڈالرادا کریں ، حکومت کا انوکھا قانون  جانوروں کے حقوق کےلئے کام کرنے والی تنظیموں کی توجہ حاصل کرنا چاہتا ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پاکستانی پر فضا مقام  استور میں  نایاب نسل کا مارخور پایا جاتا ہے جس کی نسل معدومی کے خطرے سے دوچار ہے ۔ استور میں اس نسل کے مارخور چند درجن ہی رہ گئے ہیں ۔ عالمی رپورٹس کے مطابق استور کا  مار خور   بقا کی جنگ لڑ رہا ہے مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ حکومت پاکستا ن نے امریکی شہریوں کو شکار کی اجازت دے رکھی ہے ۔

اس سلسلےمیں فی مارخور 1300ڈالر  میں مارا جا سکتا ہے ۔یوں امریکی ڈالرادا کرنے کے بعد یہ شکار قانونی قرار پاتا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس شکار  سے   مقامی کمیونٹی کےلئے ترقیاتی کاموں کا جواز پیش کیا جاتا ہے مگر اس کے بدلے میں نایاب مارخور تیزی سے کم ہو رہے ہیں ۔

حال ہی میں سید مرتضی زیدی اور ایڈووکیٹ یاور عباس  نامی دو پاکستانیوں نے استور میں مارخور کا قانونی شکار کیا ہے ۔ سید مرتضی زیدی سابق ڈی جی رینجرز سعید مہدی کے صاحبزادے ہیں ۔ دونوں شکاریوں نے 435 میٹر کے فاصلے سے مارخور  پر فائر کیا۔  اسی طرح رواں  برس پہلی مرتبہ استور کے  مار خور کے شکار کے لیے چار لائسنس پاکستانیوں کو جاری کئے گئےہیں ۔ اس گمراہ کن قانون پر کئی حلقوں نے آواز اٹھا رکھی ہے مگر حکومت پر کوئی اثر نہیں ہو رہا۔

Related Articles

Back to top button