SUPER LEADS

پاکستان میں کورونا کے حالات بھارت جیسے ہو سکتے ہیں، مکمل لاک ڈاؤن پر غور

سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ پاکستان میں  کورونا کے حالات بھارت جیسے ہو سکتے ہیں، حکومت کا مکمل لاک ڈاؤن پر غور  شروع کر دیا۔ این سی او سی کے مطابق جمعہ کو اعلان کیا جا سکتا ہے ۔

 سپر لیڈ نیوز کے مطابق پاکستان میں بھی بھارت جیسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ کیسز کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے جس سے ہسپتالوں میں جگہ نوے سے پچانوے فیصد بھر گئی ہے ۔ لاہور کے ہسپتالوں میں صورتحال زیادہ تشویشناک ہے ۔ جہاں آکسیجن  کا نوے فیصد استعمال ہو رہا ہے ۔ اس حوالے سےاسد عمر  نے کہا  این سی اوسی نے تجاویز دی ہیں ۔جمعہ کو اعلان  کریں گے۔عوام نے احتیاط نہ کی تو بڑے شہر بند کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔کیسز اور ہسپتالوں میں دباؤ بڑھ رہا ہے ۔ادھر این سی او سی کے اعلامیہ کے مطابق ملک میں تیار ہونے والی نوے فیصد آکسیجن صرف ہسپتالوں کےلئے مختص ہے ۔  ہر جگہ  کورونا  ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ۔  گزشتہ  چوبیس  گھنٹے  میں مزید 148 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔  کورونا کے 47301 ٹیسٹ کیے گئے  جن میں سے  5499 افراد میں  وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کیسز مثبت آنے کی شرح 11.6 فیصد رہی۔

Related Articles

Back to top button