SUPER LEADS

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم قرار دے دیا

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے  اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم قرار دے دیا۔ غزہ میں  مہاجر کیمپ پر بمباری کو نا قابل معافی کہہ دیا۔  عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔

سپر لیڈ نیوزکے مطابق دنیا بھرمیں انسانی حقوق کے لئے کام کرنےو الی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کر دی ہے ۔ تنظیم کے اعلامیہ کے مطابق غزہ میں جارحیت ناقابل قبول ہے ۔ بالخصوص مہاجرکیمپ کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے جس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ۔ ایسے میں تنظیم عالمی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے ۔

ایمنسٹی نے اب تک کی ہلاکتوں  اور زخمیوں کے اعداد و شمار  بھی جاری کردیئے ۔ ادھر  دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری  ہیں ۔  لندن ،پیرس  ، واشنگٹن اور  ہیوسٹن میں بڑے مظاہرے  ہوئے ۔ عوام اسرائیل مخالف بینر لئے سڑکوں پر آ گئے ۔ نیویارک میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی ۔ امریکی سُپرماڈل بیلاحدید بھی فلسطینی جھنڈا تھامے مارچ میں شامل ہوئیں جسے امریکی میڈیا نے بھرپور کوریج دی ۔

Related Articles

Back to top button