SUPER LEADS

سمندری طوفان تاؤتے بھارتی ریاست گجرات سے ٹکراگیا

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ سمندری طوفان تاؤتے بھارتی ریاست گجرات سے ٹکراگیا۔ 185کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ہر طرف تباہی مچا دی ۔ بیسیوں افراد ہلاک ہو گئے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق سمندری طوفان بھارتی ریاست گجرات میں بڑی تباہی لایا ہے ۔ ساحلی پٹی پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ۔ چھوٹے مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں ۔ بجلی کےپول بھی تنکوں کی طرح بکھر گئے ۔بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی ہواؤں سے پیش آنیوالے حادثات  میں   ہلاکتوں اور زخمیوں کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ گجرات میں ہواؤں کی رفتار185کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔

احمدآباد ائیرپورٹ پر صبح پانچ بجے تک پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ممبئی  اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی تیزبارشوں اور طوفانی ہواؤں کا سلسلہ جاری  ہے ۔ ممبئی ائیرپورٹ کئی گھنٹوں  تک پروازوں کیلئے بندرہا ۔ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔ بھارتی ریاست راجستھان میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان کی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ۔

Related Articles

Back to top button