ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ،فہرست میں ترکی بھی شامل

وقت اشاعت :22اکتوبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ ایف اے ٹی ایف کا   پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ ، منی لانڈرنگ روکنے کے پاکستانی اقدامات  کو حوصلہ افزا قرار دے دیا گیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی ہے تاہم گرے لسٹ سٹیٹس بحال رکھا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے 34 میں سے 30 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے ۔ منی لانڈرنگ روکنے کے لئے بہتر اقدامات کئےتاہم ابھی کچھ نکات پر عمل ہونا باقی ہے ۔  ایف اے ٹی ایف نے ترکی، اردن اور مالے کو گرے لسٹ میں ڈالنے کا اعلان بھی کر دیا۔ ایف اے ٹی ایف کا اگلا اجلاس فروری میں ہوگا جس میں ان ممالک کی  پیش رفت  کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترکی نے گرے لسٹ سٹیٹس کو غیر منصفانہ فعل قرار دیا ہے ۔ حکومتی ترجمان کے مطابق ترکی کی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے ۔ منی لانڈرنگ سمیت بعض امور پر سوالات اٹھانا سمجھ سے باہر ہے ۔