SUPER LEADS

چین بھی مریخ جا پہنچا، خلائی روور نے پہلی تصویر بھیج دی

وقت اشاعت :20مئی2021

سپرلیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ چین بھی مریخ جا پہنچا، خلائی روور نے پہلی تصویر بھیج دی ، چینی حکام نے مارس روور کی پہلی تصویر جاری کر دی۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق مریخ کی دوڑ میں چین نے بھی  اہم کامیابی حاصل کرلی ہے ۔چینی خلائی روبوٹک روور  مریخ پر اتر چکا ہے جس نے اپنے پیرا میٹرز کی جانچ پڑتال کے بعد پہلی تصویر بیجنگ میں خلائی کنٹرول روم کو بھجوا دی ۔ جیسےہی تصویر مکمل موصول ہوئی چینی سائنسدانوں اور خلا بازوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ہیڈ کوارٹرز کے کنٹرول روم میں سائنسدانوں نے خوب جشن منایا۔ چین کاتیان ون  نامی خلائی مشن ہفتے کو مریخ کی سطح پر لینڈ کر گیا تھا۔ اس مشن میں  ژورونگ نامی روور مریخ پر بھیجاگیاہے۔جوسرخ سیارے کی مٹی اور ماحول  سے متعلق معلومات اکٹھی کرےگا۔یہ روور سرخ سیارے پر لاکھوں سال پہلے ممکنہ زندگی کی کھوج لگانے کی بھی کوشش کرے گا۔ واضح رہے کہ چین مریخ پر پہنچنے والا دوسرا ملک ہے۔

Related Articles

Back to top button