SUPER LEADS

ملالہ فیشن میگزین ووگ کے سرورق پر مشرقی لباس میں جلوہ گر

وقت اشاعت :3جون2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ ملالہ فیشن میگزین ووگ کے سرورق پر مشرقی لباس میں جلوہ گر ہو گئیں ۔  نوبل انعام یافتہ ملالہ برطانوی فیشن میگزین کے رواں برس جولائی کے شمارے میں نظر آئیں گی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق ٹوئٹر پر ووگ میگزین کے سرورق کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ملالہ نے لکھا کہ  میں جانتی ہوں کہ ایک نوجوان لڑکی جس کا کوئی مشن، کوئی نظریہ ہو اس کے دل میں کتنی طاقت ہوتی ہے اور میں اُمید کرتی ہوں کہ جو بھی لڑکی یہ سر ورق دیکھے گی اسے پتا ہو گا کہ وہ بھی دنیا کو بدل سکتی ہے۔ ملالہ نے ووگ کو تفصیلی انٹرویو بھی دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے اوپر بیتے حالات، حملے ، پاکستان سے نقل مکانی اور پھر لڑکیوں کی آواز بننے جیسے واقعات کااحاطہ کیا ہے ۔ انہوں نے  اپنے پاکستانی لباس پر بھی بات کی ہے اور اسے اپنی پہچان قرار دیاہے ۔ فی الوقت ووگ نے بھی ٹیزر جاری کیا ہے ۔ ملالہ یوسفزئی کے تفصیلی انٹرویو کے لئےجولائی کے شمارے کا انتظار کرنا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button