پاکستانی تخلیقی ذہنوں کو با اختیار بنانے کا مشن ، مائیکروسافٹ ایک قدم آگے

وقت اشاعت :3جون2021

سپر لیڈ نیوز ،واشنگٹن ڈی سی ۔  پاکستانی تخلیقی ذہنوں کو با اختیار بنانے کا مشن ، مائیکروسافٹ ایک قدم آگے نکل گیا۔ خصوصی پروگرام کے تحت مختلف ایپلی کیشنز کا اجرا کردیا۔

مائیکروسافٹ نے GrowthX Acceleratorپروگرام کے ضمن میں  B2B سٹارٹ اپس کے لئے ایپلیکیشنز کا اجراکر دیا۔ پروگرام کا اجرامائیکروسافٹ اور ابو ظہبی انویسٹمنٹ آفس (ADIO)کے مابین شراکت کا حصہ ہے جس کا آغاز جنوری میں کیا گیا۔ اس شراکت کا مقصد خطے میں سٹارٹ اپس کے لیے مواقع بہم پہنچانا ہے۔GrowthX Accelerator پروگرام کو اس طرح تخلیق کیا گیا ہے کہ ایسے کارپوریٹس اور سٹارٹ اپس کو ملایا جائے  جو ایک دوسرے کے لیے باہمی طور پر سود مند ثابت ہوں اور اپنے مقاصد حاصل کریں ۔ مزید بر آں اس کا مقصد B2B سٹارٹ اپس کو ٹیکنالوجی ، رہنمائی اور مارکیٹ تک رسائی جیسے معاملات میں معاونت فراہم کرنا ہے۔اس حوالے سے  ایم ڈی مائیکروسافٹ فار سٹارٹ اپس رابرٹو کروسی کا کہنا ہے کہ ہماری ابو ظہبی انوسٹمنٹ آفس کے ساتھ شراکت کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔ اس کا  مقصد اس خطے کو ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکز میں تبدیل کرنا ہے ۔

گروتھ ایکس  آن لائن اور فزیکل ورکشاپس اور ٹریننگز کا مجموعہ ہو گی ۔  یہاں سٹارٹ اپس اپنے مقا صدمائیکروسافٹ کے علاقائی پارٹنرز اور ونچر کیپٹلسٹ کے سامنے پیش کر سکیں گے۔ بارہ ہفتے پر محیط پہلے مرحلے میں پورے خطے سے 15 سٹارٹ اپس کو چنا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل  اے ڈی آئی ڈاکٹر طارق بن ہیندی کے مطابق ہم مائیکروسافٹ کے ساتھ مل کر کام کرنے میں پرُ عزم  ہیں ۔ اس طرح ہم ابو ظہبی ، بشمول خطے کی معاشی استعداد کو بروئے کار لاتے ہوئے ان تخلیقی ذہنوں کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کےGrowthX Accelerator پروگرام کے بارے میں مزید معلومات اس لنک میں حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

https://www.microsoft.com/MEA/startups/growthxaccelerator/