SUPER LEADS

وزیراعظم رائیونڈ کا ہو تو سزا کے باوجود لندن بھیج دیا جاتا ہے، بلاول

وقت اشاعت :5جون2021

سپر لیڈ نیوز، کراچی۔ وزیراعظم رائےونڈ کا ہوتو سزا کے باوجود لندن بھجوا دیا جاتا ہے ، بلاول بھٹو  نے اپنی توپوں کا رخ ن لیگ کی جانب کر دیا۔

سپر لیڈنیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے تیور بدل گئے ۔بلاول بھٹو نے ن لیگ پر بھی کھل کر تنقید شروع کر دی ۔ انہوں نے ن لیگ کے قائد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے احتساب کے دوغلے معیار کی جانب اشارہ کر دیا۔ بلاول نے کہا کہ ملک میں احتساب کو دوہرا معیار چل رہا ہے ۔ ایسا ہمیشہ سے ہی ہوتا چلا آیا ہے ۔ اپنے والد کے کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے شکوہ کیا کہ  نواب شاہ کے صدر پر جھوٹا الزام لگے تو ملک میں ہی قید گزارتا ہے۔ اپوزیشن میں حکومت گرانے کی طاقت نہیں تو وہ الیکشن تک انتظار کرے عوام  پی ٹی آئی کو خود ہی لات مار کر گرا دے گی ۔ تحریک انصاف کی حکومت ناکام اور بدترین ہے ۔ ترقی صرف عمران خان کے اے ٹی ایمز کی ہورہی ہے بجٹ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

Related Articles

Back to top button