بائیڈن سےزیادہ نظریں کمالاہیرس پرکیوں ہیں؟

وقت اشاعت:8نومبر

دی سپر لیڈ، واشنگٹن ڈی سی ۔ بائیڈن سےزیادہ نظریں کمالاہیرس پرکیوں ہیں؟ کمالا  ہیرس نے جو بائیڈن کے ساتھ نائب صدر کا الیکشن جیت  کر تاریخ رقم کردی۔ انہیں ریکارڈ مشین بھی کہا جاتا ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق کمالا ہیرس نے   پہلی  ایشیائی امریکی اور سیاہ فام نائب صدر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ چھپن سالہ کمالا ہیرس نائب صدر بن کر  2024 میں ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار نامزد ہونے کی بھی اہل ہو گئیں ۔ جو بائیڈن  مدت صدارت مکمل ہونے پر 78 سال کے ہو جائیں گے ۔ شاید دوسری مدت صدارت کے  لیے الیکشن میں حصہ نہ لیں ۔ایسے میں ابھی سے یہ باتیں گردش میں ہیں کہ کمالا اگلی صدارتی امیدوار بن کر تاریخ رقم کریں گی۔ اگر بائیڈن انتظامیہ نے عوام  میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر مزید پذیرائی سمیٹی تو کمالا ہی اگلی صدر منتخب ہو کر تاریخ رقم کریں گی ۔

کمالا ہیرس کیلیفورنیا سے  سینیٹر منتخب  ہوئی تھیں ۔وہ اس  سے پہلے بھی سیاسی طور پر کئی ریکارڈ توڑ چکی ہیں ۔کمالا  سان فرانسسکو کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ اٹارنی  کا اعزا ز  رکھتی ہیں ۔ وہ کیلیفورنیا سے پہلی اٹارنی جنرل  بھی ہیں جو سفید فام نسل سے نہیں ۔تجزیہ کاروں کے مطابق کمالا  ہیرس نسلی امتیاز کے خاتمے  اور پولیس میں اصلاحات کے لیے معاون ثابت ہو سکتی ہے۔اس سے امریکہ میں داخلی طور پر استحکام ممکن ہو سکے گا۔

 کمالا ہیرس کی والدہ بھارت اور والد جمیکا سے امریکا منتقل ہوئے تھے ۔ صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں  کمالا ہیرس نے جوبائیڈن سے متعلق کچھ سخت جملے بھی کہے تھے لیکن بائیڈن نے  اگست میں ان تلخیوں کو بھلا کر انہیں نائب صدر چنا  تھا