الوداع ٹرمپ،دنیابھرکےسربراہان کی مبارکبادیں

وقت اشاعت:8نومبر

دی سپر لیڈڈاٹ کام، نیو جرسی ۔ الوداع ٹرمپ،دنیابھرکےسربراہان کی مبارکبادیں  ۔ ٹرمپ کی جانب سے شکست تسلیم نہ کرنے کے باوجود عالمی لیڈروں نے بائیڈن کو مبارکبادیں دے دیں ۔

 جرمنی، کینیڈا اور فرانس امریکا کے جی سیون اور جی 20 اتحادی ہیں  لیکن ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ان کے تعلقات خوشگوار نہیں۔  جو بائیڈن کو سب سے پہلے مبارکباد دینے والوں میں جرمنی ، کینیڈا اور فرانس کے لیڈر شامل تھے۔۔ جرمن چانسلرنے کہا کہ وہ مستقبل میں مل کر کام کرنے اورتعاون کی منتظرہیں ۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ بائیڈن کے  ساتھ مل کر ماحولیاتی تبدیلی سمیت دنیا کے  عظیم ترین چیلنجز  سے نمٹنے کے لیے کام کریں گے ۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی مبارکباد کے پیغام میں  ماحولیات کا ذکر کیا ۔ سپین کے نائب وزیراعظم نے ٹویٹر پر بائیڈن کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ  ٹرمپ کی شکست یقینی ہوگئی جو دنیا کے لیے اچھی خبر ہے ۔ ٹرمپ کی شکست سے عالمی  انتہا پسند دائیں بازو نے اہم اثاثہ کھو دیا ۔ آئرلینڈ کی وزیراعظم مشل مارٹن  نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ  آئرلینڈ کو بائیڈن کی  جیت پر  فخر ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت امریکہ تعلقات کا فروغ اولین ترجیح ہے۔