SUPER LEADS

مفتی عزیز کا پولیس کو اعترافی بیان دینے کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے یو ٹرن

وقت اشاعت:29جون2021

سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ مفتی عزیز کا پولیس کو اعترافی بیان دینے کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے یو ٹرن، صحت  جرم سے انکار ، بولے مدرسے کی انتظامیہ نے میرے خلاف سازش کی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق لاہور کے مدرسے میں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عبد العزیز نے یوٹرن لے لیا۔ پولیس کو اعترافی بیان کے بعد عدالت میں جرم ماننے سے انکار کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مدرسے کی سازش تھی ۔ انتظامیہ نے جان بوجھ کر مجھے پھنسایا۔  انہوں نے پولیس پر بھی الزام لگا دیااور کہا کہ  پولیس زبردستی دباؤ میں لا کر اعترافی بیان لینا چاہتی ہے۔میں نے کوئی جرم نہیں کیا ۔

یاد رہے کہ  پولیس نے ملزم کا 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کےلیےعدالت پیش کیا تھا۔عدالت نے  ملزم مفتی عزیز الرحمن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ اس سےپہلے مفتی عزیز نے پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔

انہوں نے طالبعلم پر الزام لگایا تھا کہ انہیں نشہ آور چائے پلائی گئی تھی۔و اقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مفتی عزیز کی حرکت پر سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔

مفتی عزیز کا پولیس کو اعترافی بیان دینے کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے یو ٹرن بھی قابل مذمت قرارپایا۔

Related Articles

Back to top button