سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ سمندری طوفان ایلسا نے فلوریڈا کے ساحل پر دستک دے دی ، ساحل کے قریبی علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور بارش نے تباہی مچا دی ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق طوفان ایلسا نے ایک مرتبہ پھر فلوریڈا کو نشانہ بنایا ہے ۔ فلوریڈا میں نوے لاکھ افراد کو سمندری طوفان کے سبب محفوظ مقام پر منتقل ہونے سے متعلق وارننگ جاری کردی گئی۔شہریوں کومحتاط رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
امریکی صدرجوبائیڈن نے فلوریڈا میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی جس کے تحت ریاست کو وفاقی امداد بھجوائی جاسکے گی۔ریاستی گورنر نے فلوریڈا کی 15کاؤنٹیز میں ہنگامی صورتحال نافذ کی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی نمائندوں کو فلوریڈا کے آفات سے نمٹنے کے محکمے سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
سمندری طوفان ایلسا کریبین ممالک میں پہلے ہی تباہی مچاچکاہے۔
مجموعی طور پر تین افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔ سمندری طوفان ایلسا نے فلوریڈا کے ساحل پر دستخط دے دی اگرچہ اسی طوفان کی وجہ سے کیوبا میں تقریباً دو لاکھ افرادکو نقل مکانی کرنا پڑی۔طوفانی بارشوں کا بھی سلسلہ جاری رہا۔ کیوبا کی حکومت ابھی تک مواصلاتی نظام کی تباہی کی رپورٹ مرتب نہیں کر پائی۔