SUPER LEADS

عمران خان مودی کے حملے کا جواب سڑک کا نام تبدیل کر کے دیتے ہیں، بلاول

وقت اشاعت :9جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ عمران خان مودی کے حملے کا جواب سڑک کا نام تبدیل کر کے دیتے ہیں، بلاول بھٹو نے بھی حکمران جماعت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق آزاد کشمیر انتخابی مہم کے دوران بلاول نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم نا اہل اور نالائق ہے ۔  یہ بزدل کشمیر پر بات بھی نہیں کرسکتا، کشمیر پر حملے کا جواب اپنے ہی نقشے میں تبدیلی سے دیتا ہے ۔

عمران خان مودی کے حملے کا جواب سڑک کا نام تبدیل کر کے دیتے ہیں، بلاول نے مزید کہا کہ اس حکومت نے بے حسی کی انتہا کر دی ہے ۔ حکومت نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام ہٹا کراحساس  پروگرام رکھ دیا ہے ۔ بجٹ دستاویزات میں احساس پروگرام کا نام نہیں، نقل کے لیے عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔

عمران خان میں کشمیرکے مسئلے پربات کرنے کی ہمت نہیں۔ہم دہلی اور اسلام آباد کی ڈکٹیشن بالکل نہیں مانتے۔ایسا وزیراعظم نہیں چاہتے جو اسلام آباد میں بیٹھ کر مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگے۔ عوام مہنگائی سے چیخ رہے ہیں  اور یہ ٹولہ عوام کو جھوٹے اعداد و شمار سے تسلیاں  دے رہا ہے ۔

Related Articles

Back to top button