پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آنے والی ہے ، وزیراعظم نے خطرے سے آگاہ کردیا

وقت اشاعت :9جولائی2021

سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آنے والی ہے ، وزیراعظم نے خطرے سے آگاہ کردیا ، ساتھ ہی این سی او سی کے اقدامات کو بہترین قرار دے دیا۔

دی سپر لیڈ نیوز کے مطابق عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغا م میں کہا ،بھارتی قسم سے خطرہ ہے ۔ کورونا وائرس اپنی نوعیت تبدیل کر رہا ہے ۔ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آنے والی ہے ، وزیراعظم نے خطرے سے آگاہ کردیا، مگر عوام کو تسلی بھی دی کہ ان کی ٹیم مسلسل اس مہلک وائرس پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بھارتی ویرینٹ دنیا کے لئے خطرے کا باعث بنا ہوا ہے ۔ انڈونیشیا کے حالات بہت خراب ہیں ۔بھارتی وائرس سے بنگلہ دیش میں بھی صورتحال خراب ہو گئی ۔ این سی او سی نے بہت اچھے فیصلے کئے ہیں ۔ ابھی تک ہم وائرس کے بڑے حملے سے بچے ہوئے ہیں ۔

اگر ہمارے ملک میں بھی بھارتی قسم کا وائرس پھیل  گیا تو پھر لاک ڈاؤن کی جانب جانا پڑے گا۔  عوام ایس او پیز کی پاسداری کریں انہوں نے ماسک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ چیز ہی ہمیں کورونا سے بچاسکتی ہے۔