دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کوئٹہ ۔ طالبان نے چمن بارڈر باب دوستی پر قبضہ کرلیا، پاکستانی فورسز الرٹ، باہمی تجارت بند کر دی گئی ۔ طالبان نے چمن بارڈر کے دوسری طرف کراسنگ پوائنٹ پر قبضہ کرکے اپنا جھنڈا لہرا دیا ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طالبان چمن بارڈر تک پہنچ گئے ہیں ۔ جنگجوؤں کے ایک گروپ نے حملہ کر کے افغان فورسز کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ طالبان نے باب دوستی کی افغان سائیڈ پر اپنا جھنڈا لہرایا جس کے بعد پاکستان نے بارڈر پر فورسز کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے ۔ چمن بارڈر پر آر پار آمد ورفت بند ہوگئی ہے ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ایف سی کے جوان تعینات ہیں اور حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ لیویز حکام کا کہنا ہے چمن بارڈر ہر قسم کی آمد ورفت اور تجارت کےلیے بند ہے۔ دوسر ی جانب طالبان نے قندھار میں سابق پولیس چیف جنرل عبدالرزاق کے گھر پر بھی حملہ کر دیا۔ ان کی زندگی سے متعلق متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔