SUPER LEADSSUPER WORLD

مغربی یورپ میں بارشوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ، 49ہلاک

وقت اشاعت :16جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لندن ۔ مغربی یورپ میں بارشوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ، 49ہلاک ، جرمنی میں طوفانی بارشوں  سے نظام زندگی درہم برہم ، بیلجیم ، فرانس، ہالینڈ میں بھی سیلاب آگیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق مغربی یورپ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی  ہے ۔ دریاؤں میں طغیانی سےکئی ممالک میں سیلاب آگیا۔ جرمنی  میں طوفانی بارشیں شہریوں کیلئے وبالِ جان بن گئیں۔سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

سیلابی ریلے گاڑیاں بہا کر لے گئے۔کئی مکانات  بھی بہہ گئے ۔ سڑکوں پر ملبے کے ڈھیر دکھائی دیئے ۔ درجنوں درخت بھی ٹوٹ کر گرگئے۔شہریوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ بیلجیم میں  بھی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔ سڑکوں پر گاڑیاں ڈوب گئیں۔

مغربی میڈیا کے مطابق جرمنی کی صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک ہے ۔ فوٹو کریڈٹ :بشکریہ یورو نیوز

اسی طرح ہالینڈ میں سیلابی ریلوں نے کئی  مکانات تباہ کردیے۔ مغربی یورپ میں بارشوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ، 49ہلاک ہونے کے بعد کئی علاقوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ بارشوں کےحوالے سے یورپی یونین کے اجلاس میں بھی مشترکہ فنڈ کے قیام کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے برطانیہ میں بارشوں کا نیا سپیل شروع ہوگا۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Related Articles

Back to top button