دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ سندھ میں بھارت جیسے حالات ہوئے تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے ، بلاول نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کی جانوں پر سیاست کر رہی ہے۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی نے لاک ڈاؤن پر تنقید کے بعد وفاقی وزرا کو سخت جواب دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزرا غیر ضروری تنقید کر رہے ہیں ۔ ہمیں جاہل کہا ہے جارہا ہے ۔ اگر سندھ میں بھارت جیسے حالات ہوئے تو ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوگی ۔ اب بھی اپوزیشن مل کر کام کرے تو عمران خان کو ہٹا سکتے ہیں ۔
پنجاب سے بزدار کو بھی بھگایا جا سکتا ہے ۔ پیپلز پارٹی نے پانچ سال ن لیگ اور تین سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ہم ہر کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کا سامنا کریں گے ۔ ہر پلیٹ فارم پر دھاندلی کو بے نقاب کریں گے ۔ عمران خان نے علما کی نشست پرطالبان کے سابق نمائندے کو نامزد کردیا۔ اس طرح کی شخصیات کو سیاست میں نہ لایا جائے۔ ہم ان کا مقابلہ کریں گے ۔