SUPER LEADS

یہ لوگ کہتے ہیں ملک تباہ و برباد ہو گیا، اگر ایسا ہوتا تو ریکارڈ تعداد میں موٹر سائیکلیں فروخت نہ ہوتیں، وزیراعظم

وقت اشاعت :12اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ یہ لوگ کہتے ہیں ملک تباہ و برباد ہو گیا،  اگر ایسا ہوتا  تو ریکارڈ تعداد میں  موٹر سائیکلیں  فروخت نہ  ہوتیں، وزیراعظم  نے کہا ہے کہ ملک ترقی کر رہا ہے ۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق کسانوں سے خطاب میں وزیراعظم نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کہتےہیں ملک تباہ و برباد ہو گیا ۔ ایسا ہرگز نہیں ۔ اگر ایسا ہوتا تو موٹر سائیکلوں کی ریکارڈفروخت نہ ہوتی۔ ٹیوٹا کمپنی کی ریکارڈ گاڑیاں فروخت نہ  ہوتیں۔ ظاہر سی بات ہے گاؤں میں موٹر سائیکلیں اس لئے زیادہ فروخت ہوئیں کیونکہ ان کے پاس پیسہ آیا ہے ۔ یہ پیسہ اسی وجہ سے ہے کہ روپے کی گردش بڑھ رہی ہے ۔ ملک ترقی کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو ہیلتھ انشورنس ہے وہ امیر ممالک میں بھی نہیں ۔ شوگر ملز مالکان  کسانوں کو ان کا حق نہیں دیتے ۔دراصل  شوگر ملز طاقتور لوگوں کی ہیں ۔  کسانوں کو  جدید ٹیکنالوجی سے روشنا س کرانا پنجاب حکومت کا کارنامہ ہے ۔ہم نے گندم اور مکئی کے کسانوں کو  ان کا جائز حق دیا ہے

Related Articles

Back to top button