دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کابل ۔ طالبان کی پیش قدمی تیز، کابل کو تین اطراف سے گھیر لیا ، قبضے کے امکانات بڑھ گئے ۔ طالبان ترجمان کے مطابق ہرات اور قندھار کا بھی کنٹرول سنبھال لیا ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق طالبان کی پیش قدمی میں تیزی آگئی ہے ۔ کابل کو تین اطراف سے گھیر لیا گیا ہے جس سے یہ گمان ہے کہ طالبان آئندہ 72گھنٹوں میں سرپرائز دیں گے ۔طالبان کا اہم شہروں ہرات اور قندھار پر مکمل قبضے کا دعویٰ بھی سامنے آیاہے ۔ کابل کی آخری دفاعی لائن بغلان پر بھی قبضہ ہونے کے بعد قوی امکان ہے کہ کابل میں افغان فورسز زیادہ دیر تک طالبان جنگجوؤں کے آگے مزاحمت نہیں کر سکیں گی ۔
طالبان مزار شریف کے بھی قریب ہیں جس سے اشرف غنی انتظامیہ کی ملک پر عملداری خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ طالبان ترجمان کے مطابق انہوں نے ہرات کے پولیس ہیڈکوارٹرز، گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیا ہے ۔ سرکاری فورسز نے ہتھیار ڈال دیئے۔ملک کے مختلف شہروں میں افغان فورسزاور طالبان میں شدید جھڑپیں بھی جاری ہیں ۔