سانحہ کوہستان کے بعد داسوڈیم پرکام کرنیوالی چینی کمپنی نے کام بندکردیا، شاہ محمود کوہنگامی چین بھیجنے کا فیصلہ

وقت اشاعت :18جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ سانحہ کوہستان کے بعد داسوڈیم پرکام کرنیوالی چینی کمپنی نے کام بندکردیا، شاہ محمود کوہنگامی چین بھیجنے کا فیصلہ  کرلیا گیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق چینی کمپنی نے حکومت پاکستان کے نام اپنے خط میں کہاہے 14جولائی کوپیش آنے والے واقعے کےباعث کام جاری نہیں رکھ سکتے۔تمام پاکستانی ملازمین کوبھی فارغ کردیاگیا ۔  چینی کمپنی گیزوبا نے مزید کہا کہ ان حالات میں داسو ڈیم پرکام   ممکن نہیں ۔ تاہم چیئرمین واپڈا کی کاوشوں اور اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد معاملہ کسی حد تک ٹھنڈا کیا گیا۔

کمپنی نے ایک اور نظر ثانی شدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عملے کو فوری طور پر نوکری سے فارغ  نہیں کیا جارہا ۔ تمام ملازمین کو تنخواہ اورگریجویٹی ادا کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ 14 جولائی کو چینی انجینئرز کی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دہشت گردوں کے حملے میں اپرکوہستان میں 9 چینی ‏انجینئرز  سمیت 12 افراد  ہلاک ہوئے تھے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس معاملے  کو دبانے کے لئے پہلے بس کے سلنڈرز پھٹنے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد چینی دفتر خارجہ نے پاکستان کے آگے شدید احتجاج کیا تھا۔