SUPER LEADS

افغان بارڈر کے دوسری جانب طالبان کا مکمل کنٹرول ، پاکستان کی جانب سے سرحدکچھ دیر بند رکھنے کے بعد کھولنے پر سوالات

وقت اشاعت :15اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کابل ۔ افغان بارڈر کے دوسری جانب طالبان کا مکمل کنٹرول ، پاکستان کی جانب سے  سرحدکچھ دیر بند رکھنے کے بعد کھولنے پر سوالات  اٹھنے لگے ۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق طور خم بارڈر کے افغان علاقے میں طالبان نے  مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ طالبان کے پرچم دکھائی  دینے لگے جبکہ افغان طالبان کمانڈر تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔ پاکستان نے اپنی سرحد کی جانب سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی ۔ بارڈر کومکمل سیل کر دیا گیا۔ ہر قسم کی تجارت روک دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق کچھ دیر بعد ہی اچانک مال بردار گاڑیوں اور ٹینکروں  کو اجازت دے دی گئی ۔  بارڈر کو صرف عام آدمیوں کےلئے بند رکھا گیا مگر ٹرانسپورٹ کی بحالی پر سوالات اٹھنے لگے ۔ بعض حلقوں نے سوالات اٹھائے کہ پاکستان نے سنگین ترین صورتحال کے باعث کیوں بارڈر کھول دیا ؟ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے بارڈر کے معاملات اپنے ہاتھ میں رکھ لئے ہیں  اور اس پر پاکستانی حکام کو کوئی اعتراض نہیں ۔ دونوں فریقین نے خوش اسلوبی سے تجارت بحال کرائی ہے ۔

Related Articles

Back to top button