SUPER LEADS

طالبان کی اچانک یلغار پر کابل میں بے چینی ، غیر ملکی واپسی کے لئے خوار، پاکستان نے خصو صی ویزا سروس شروع کر دی

وقت اشاعت :17اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، کابل ۔ طالبان کی اچانک یلغار پر کابل میں بے چینی ، غیر ملکی واپسی کے لئے خوار، پاکستان نے خصو صی ویزا سروس شروع کر دی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق طالبان کی اس قدر تیزی سے آمدکا کسی کو اندازہ ہی نہیں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ طالبان  کی جانب سے اقتدار پر قبضہ کرتے ہی سینکڑوں غیر ملکی کابل  میں پھنس گئے ۔ طے شدہ فلائیٹس پکڑنے کے لئے کئی ممالک کے سفارتی مشنز کابل ایئرپورٹ پہنچے تو آگے سے حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔ طالبان کے ڈر سے عام شہری بھی جہازوں میں سوار ہونے کے لئے آ پہنچے ۔ اس دوران کئی شہری جہازوں کے اوپر چڑھ گئے ۔ متعدد نے دروازہ زبردستی کھلوا کر سرکاری ایئرلائنز کے جہازوں پر قبضہ کرلیا جس سے غیر ملکی پھنس گئے ۔

بعض خواتین صحافی بھی کابل ائیرپورٹ پر پھنس گئیں جس پر امریکی فورسز نے شہریوں  کو ہٹانے کے لئے ہوائی فائرنگ  کر دی ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ اور بھگدڑ مچنے سے پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے ۔ دوسری جانب حکومت پاکستان نے سرحد پر ویزا آن آرائیول  کی پیشکش کی ہے ۔ غیر ملکی سفارتی مشنز کو پاکستان میں داخل ہونے کےلئے فوری ویزے جاری کئے جائیں گے ۔ غیر ملکی صحافیوں کو بھی فوری ویزا دے کر پناہ دی جائے گی ۔ اس سلسلے میں طور خم بارڈر پر خصوصی ڈیسک چوبیس گھنٹے  فعال  رہے گا۔

Related Articles

Back to top button