SUPER LEADSSUPER PERSONALITY

مشال عامرنے برطانیہ میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ حاصل کرلیا

وقت اشاعت :1جولائی2021

عمران یوسفزئی ، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، پشاور۔ مشال عامرنے برطانیہ میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ حاصل کرلیا، پشاور سے تعلق رکھنے والی مشال کو یہ ایوارڈ رفاہی کاموں کی وجہ سے دیا گیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنےو الی مشال عامر نے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ مشال عامر نے جنوبی کوریا، امریکہ اور پاکستان میں رفاہی اور انسانیت کے لئےگراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔

مشال عامر نے کیمبرج یونیورسٹی سے قانون  کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔ فوٹو کریڈٹ :سپر لیڈنیوز

انہوں نے  پشاور میں آرمی پبلک سکول واقعے کے بعد انسانی حقوق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ مشال کو زیادہ پذیرائی تب ملی جب انہوں نے پاک افغان بارڈر پر افغانستان سے آنے والی خواتین کی مدد کی ۔

ڈیانا ایوارڈ کی تقریب میں شہزادہ ہیری نے بھی شرکت کی ۔ مشال عامر نے کیمبرج یونیورسٹی سے قانون  کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اوروہ لندن میں ہی مقیم ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سال 300نوجوانوں کو ڈیانا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔

ڈیانا ایوارڈ کی تقریب ورچوئل تھی جس میں شہزادہ ہیری نے بھی شرکت کی ۔فوٹو کریڈٹ:ڈیانا ایوارڈ یو ٹیوب

یہ تقریب ہر سال شہزادی ڈیانا  کے جنم دن کے موقع پر رکھی جاتی ہے ۔ اس ایوارڈ کا مقصد  انسانی حقو ق اور سماجی کاموں میں گراں قدر خدمات دینے  والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔

Related Articles

Back to top button