SUPER LEADSSUPER WORLD

تمام تر حفاظتی اقدامات کے باوجود امریکا میں فائرنگ کے واقعات نہ تھم سکے ، ڈیلاس  واقعے میں 9افراد ہلاک

وقت اشاعت :8مئی2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ تمام تر حفاظتی اقدامات کے باوجود امریکا میں فائرنگ کے واقعات نہ تھم سکے ، ڈیلاس  واقعے میں 9افراد ہلاک  ہو گئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس کے علاقے  شمالی ڈیلاس میں  شاپنگ مال میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ حملہ آور  نے مال میں گھس کر فائر کھول دیا جس سے آٹھ افراد موقع پر دم توڑ گئے ۔  واقعے میں دس کے قریب افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو افراد کی حالت نازک ہے ۔

پولیس  کے مطابق حملہ آور نے شاپنگ مال میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت کی جارہی  ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم مقامی ہے اور کئی روز سے مال کے چکر کاٹ رہا تھا۔ پولیس نفسیاتی اعتبار سے بھی ماہرین کی خدمات لے چکی ہے جو یہ جائزہ لے رہے ہیں کہ ملزم کی دماغی حالت کیا تھی اور اس نے کیوں شہریوں کو نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ امریکا بھر میں فائرنگ کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں ۔ سخت سکیورٹی کے باوجود ایسے واقعات بڑھتے چلے جارہے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button