عالیہ بھٹ انٹرنیشنل  فیشن برانڈ  کی پہلی بھارتی  گلوبل ایمبیسڈر بن گئیں

وقت اشاعت :13مئی2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔ عالیہ بھٹ انٹرنیشنل  فیشن برانڈ  کی پہلی بھارتی  گلوبل ایمبیسڈر بن گئیں

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق عالیہ بھٹ نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام  کرلیا ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر خبر دیتے ہوئے لکھا کہ گوچی کمپنی نے انہیں اپنا سفیر مقرر کر دیا ہے ۔ عالیہ بھٹ کے مطابق عالمی برانڈ کو بھارت  میں روشناس کرایا جائے گا۔ اسی طرح اس برانڈ کو عالمی سطح پر بھی تشہیر کے لئے انہیں چنا گیا ہے ۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ اس برانڈ کی شاندار روایات نے انہیں بے حد متاثر کیا ہے ۔ ایک اہم سنگ میل ہے جو عبور کرلیا ہے ۔ اس برانڈ کی مصنوعات بہت خوبصورت اور با کمال ہیں۔ عالیہ بھٹ کی جانب سے خبر شیئر کرنے کے بعد انہیں مبارکبادیں دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ انوشکا شرما، جھانوی کپور سمیت دیگر اداکاراؤں نے انہیں مبارکباددی ہے ۔