SUPER WORLD

میانمار اور بینکاک میں وحشت کا عالم ، زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2000سے تجاوز

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، بینکاک ۔ میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے

وقت اشاعت : 30مارچ2025

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، بینکاک ۔ میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے ۔ اب تک 2000افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مزید لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملبے تلے زخمیوں کو نکالنے کے لئے بھی محدود آپریشن کیاجارہاہے ۔ میانمار کی حکومت نے عالمی برادری سے مدد مانگ لی ہے ۔ ادھر بنکاک میں بھی تباہی ہوئی ہے ۔ زلزلے کے جھٹکوں سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ بینکاک میں ایک 33منزلہ عمارت منہدم ہوئی جس کے ملبے تلے درجنوں سیاحوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔ بینکاک میں ہی دیگر عمارتوں میں بھی دڑاریں پڑ گئی ہیں ۔ اے ایف پی کے مطابق زیادہ تباہی میانمار کے شہر منڈلے میں ہوئی ہے جہاں ایک ہزار سے زائد لاشیں مختلف ہسپتالوں میں پڑی ہوئی ہیں ۔ منڈلے میں تباہ کن زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر تھی اسی لئے اسے تباہ کن زلزلہ قرار دیا گیا ہے ۔ اسی شہر میں ایک  مسجد اور کئی مندر بھی ملبے کاڈھیر بنے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق اس  ارضیاتی بیلٹ پر مزید آفٹر شاکس بھی آسکتے ہیں جو کسی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ۔ زلزلے کے بعد ہزاروں شہروں نے گزشتہ رات بھی کھلے آسمان تلے گزاری ۔ حکومت نے کھلے علاقوں میں کئی کیمپ قائم کر دیئے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button