روس میں مردہ خاتون زندہ ہو گئی ۔ سرد خانے کے عملے نے دوڑ لگا دی ۔ خاتون چیختے ہوئے باہر بھاگی جس سے ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق روس کے شہر روسک میں 81سالہ خاتون کو معدے کی تکلیف کےباعث ہسپتال لے جایا گیا۔
ڈاکٹروں نے آنتوں کی بیماری تشخیص کی ۔ معمر خاتون کا آپریشن کیا گیا تاہم اس دوران اسے ہوش نہ آیا۔
ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے کر میت سرد خانے بھجوا دی ۔ اس موقع پر لواحقین بھی خاتون کی آخری رسومات کے لئے انتظامات کرنے چلے گئے ۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اسی دن شام مردہ خانے میں چیخوں کی آوازیں آئیں ۔ عملے کے ایک شخص نے دیکھا کہ معمر خاتون کفن اتار کر بیٹھ گئی ۔
جس کے بعد خو ف و ہراس پھیل گیا۔ عملے نے دوڑ لگا دی ۔ جبکہ ہسپتال میں آئے دیگر افراد بھی بھاگ نکلے ۔
حقیقت جاننے پر سینئر ڈاکٹر پہنچے اور معمر خاتون کوانتہائی نگہداشت کےوارڈ میں منتقل کر دیا ۔
ڈاکٹروں کے مطابق معمر خاتون کو پہلے مردہ قرار دینے میں غلطی ہوئی ۔ مریضہ کوما میں تھی جس پر موت کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے:آخر روسی ویکسین پر دنیا اعتبار کیوں نہیں کر رہی؟
دوسری جانب معمر خاتون کے اہل خانہ نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے ۔ معمر خاتون کی یادداشت پر اثر پڑا ہے ۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کا مدافعتی نظام متاثر ہوا ہے ۔ خدشہ ہے کہ اس کی یادداشت جا سکتی ہے ۔