آخر کوئی روسی ویکسین پراعتبارکیوں نہیں کررہا ؟

روس نے کورونا کی ویکسین تیا رکرنے  کادعویٰ کر رکھا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ زیادہ تر ممالک اس ویکسین پر اعتبارکرنے پر تیار ہی نہیں ۔

ویکسین کی تیاری کے حوالے سے صدر پیوٹن خود بھی اعلان کر چکےہیں جبکہ روس میں اس کے کلینکل ٹیسٹ کے کامیاب ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے ۔ روسی ماہرین کے مطابق  ویکسین مکمل نتائج دے رہی ہے ۔ 

دنیا بھر سے آرڈر موصول ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب زیادہ تر ممالک  میں  نے روسی ویکسین کو مسترد کر دیا ہے ۔

 عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے  کہ کورونا ویکسین کی افادیت جاننے کیلئے ڈیٹا کا جائزہ ضروری ہے۔ اتنی جلدی کامیابی کا دعویٰ نہیں کیا جاسکتا۔ ادارے کے مطابق  نتائج کو مشکوک رکھا گیا ہے ۔

ابہام پر مبنی ویکسین کو کیسے کامیاب قرار دیاجا سکتا ہے ؟ روسی ماہرین اس سلسلے میں اس کی فروخت سے گریز کریں اور دیگر ممالک بھی خریداری سے پہلے مکمل نتائج آنے کا انتظار کرلیں ۔

امریکی ماہرڈاکٹرفاؤچی  بھی روسی ساختہ کورونا ویکسین سے مطمئن نہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ تیسرے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں ۔ اسی طرح امریکی وزیر صحت بھی ویکسین پر بھروسا کرنے  کو تیار نہیں ۔

ہماری ویکسین کے نتائج کامیاب ہیں ، روسی وزارت صحت

روس وزارتِ صحت نے کوروناویکسین  پر   تحفظات کو بےبنیادقراردیدیا ہے ۔  روسی وزیرصحت میخائل مورشکو نے کہاہے کہ  ملک میں بننے والی کوروناویکسین محفوظ ہے۔کوئی سائیڈ افیکٹ سامنے نہیں آئے ۔

آئندہ دو ہفتوں میں میڈیکل اسٹاف کو ویکسین دی جائےگی۔جس کے بعد حتمی کامیابی کا اعلان کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کورونا ویکسین کی  پیداوار کے لئے  بین الاقوامی تعاون کو اہم قرار دیا۔ مزید کہا کہ ویکسین کی دو خوراکیں ضروری ہیں کیونکہ ایک خوراک سے جسم میں اینٹی باڈیز جلد ختم ہوجاتے ہیں۔