سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ بھارت میں رواں مالی سال میں جی ڈی پی 40 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں مالی سال جی ڈی پی منفی 7.3 فیصد رہی ہے
سپر لیڈ نیوز کے مطابق بھارت میں تمام معاشی اعشاریے غلط ثابت ہوئے ہیں ۔ کورونا کی وجہ سے قومی پیداوار کو شدید دھچکا پہنچا ہے ۔ گزشتہ برس جی ڈی پی 4 فیصد رہی تھی۔ اسی طرح اقتصادی ترقی کی شرح بھی صرف 1.6 فیصد رہی۔بھارت میں رواں مالی سال میں خسارہ بھی جی ڈی پی کے 9.3 فیصد تک پہنچ گیا ہے جب کہ زراعت کے شعبے میں بھی تنزلی دیکھی گئی ہے جس کی بنیادی وجہ مودی سرکاری کی کسان مخالف پالیسی ہے۔کرونا کی وبا نے بھارت کو اتنا متاثر کیا ہے کہ اس کے 23 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔ بھارتی معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق رواں برس ملکی معاشی گراف مزید گراوٹ کا شکار ہوگا ۔اسی طرح بجٹ میں مودی سرکار کو شدید مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔