SUPER WORLD

میکسیکو میں زرعی زمین پر160 فٹ بڑا49فٹ گہرا گڑھا نمودار

وقت اشاعت :4جون2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ میکسیکو میں زرعی زمین پر160 فٹ بڑا49فٹ گہرا گڑھا نمودار ہو گیا۔ ارضیاتی ماہرین موقع پر پہنچ گئے ، شہریوں کا  داخلہ بند کر دیا گیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق میکسیکو میں اچانک سنک ہول بننے سے سب حیران رہ گئے ۔ ارضیاتی ماہرین موقع پر پہنچ گئے اور گڑھے کاجائزہ لیا۔ اس شگاف کی چوڑائی 160فٹ   ناپی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 49فٹ نکلی ۔ حکام نے شہریوں  کو اس علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔حکومت کے مطابق یہ شگاف 29مئی کو رپورٹ کیاگیا۔حکام کی جانب سے ابھی تک شگاف پڑنے کی وجہ کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی تاہم صبح ہونے پر ایک کسان نے سب سے پہلے سنک ہول کو دیکھا ۔

Related Articles

Back to top button