دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ کیوبا میں خوراک اور ادویات کی قلت پر بڑے پیمانے پر مظاہرے ،صدر نے امریکا کو ذمہ دار قرا ردے دیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق مظاہرے دارالحکومت ہوانا سے سینٹیاگو تک ہر شہر میں ہوئے ۔ کیوبا میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے سبب لوگوں کو غذائی اشیا کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا ہونے پر مجبور ہونا پڑا ۔ کیوبا کے صدر بھی سینٹیاگو میں ہونے والے ایک مظاہرے میں پہنچے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا میں جو ویڈیوز پوسٹ کیے گئے ہیں اس میں مظاہرین ان کے خلاف توہین آمیز باتیں کہہ رہے ہیں۔ کیوبا کے صدر نے مظاہروں اور بدامنی کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا اور کہا کہ امریکا نے پابندیاں سخت کرکے غذائی اور ادویات کی قلت پیدا کی اور مظاہروں کے لیے منظم سوشل میڈیا مہم چلائی ۔